fbpx

پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز:آج کس ٹیم نے کس ٹیم کوہرایا:تفصیلات آگئیں

لاہور:پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز:آج کس ٹیم نے کس ٹیم کوہرایا:تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے دوسرے روز پاکستان واپڈا نے سوئی سدرن گیس کوسنسنی خیز مقابلہ میں 1-3 گول سے شکست دیدی۔

جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف 4 ٹیمز ہاکی سیریز کے دوسرے روز پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد سوئی سدرن گیس ٹیم کو 1-3 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے اعجاز احمد، عتیق ارشد اور علیم عثمان نے گول سکور کئے جبکہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے واحد گول علی عمران نے سکور کیا۔اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض سید علی عباس نے سرانجام دیئے جبکہ ملک شفقت اور محمد نعیم نے ججز کی ذمہ داریاں سرانجام دی۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ نمبر 2 لاہور پر ڈبل لیگ بنیاد پر کھیلی جانے والی ہاکی سیریز میں پاکستان جونیئرزہاکی ٹیم سمیت چار ٹیمیں شریک ہیں۔ جن میں پاکستان جونیئرز، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹینینٹ کرنل رآصف نازکھوکھر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ بطور ایمپائرز مینجر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسرا میچ پاکستان جونیئرز اور پاکستان نیوی کے مابین 7:30 بجے شام کھیلا جائیگا۔