پی آئی اے عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

0
42

لاہور: پی آئی اے عملے نے فرض شناسی اور دیانت داری کی مثال قائم کردی،جہاز میں چھوڑی جانے والی اشیاء مسافر کو واپس کر دیں-

باغی ٹی وی :ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان پہنچنے والی پرواز میں خاتون مسافر زیورات، سعودی ریال، پاکستانی کرنسی اور اقامہ بھول گئیں تھیں پی آئی اے عملے کو سرچ کے دوران مذکورہ اشیا ملیں۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سیٹ نمبر سے مسافر کی شناخت کے بعد رابطہ کیا اور ضروری کارروائی و شناخت کے بعد مذکورہ رقم اور کاغذات مسافر کے حوالے کردیئے۔

مسافر نے پی آئی اے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی اور پی آئی اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے عملے کے رکن کی ایمانداری کو سراہا سی ای او پی آئی اے ائر وائس مارشل نے عملے کے رکن کے لئے تعریفی سند کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے بھی مسافر کی ٹیکسی میں بھولی رقم لے کر واپس کر کے ایمناداری کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی ٹیکسی ڈرائیور پاکستان مسافر کا سامان لے کر حج مشن مکہ پہنچ گیا تھا-

ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا، ڈاکٹر اختر عباس نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔

ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا-

Leave a reply