پی آئی اے بنیادی انسانی حقوق پر ہی عمل نہیں کرتا،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

0
33
پی آئی اے بنیادی انسانی حقوق پر ہی عمل نہیں کرتا،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

سینٹر ہدایت اللہ کی سرابراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہوا بازی کا اجلاس ہوا

پی آئی اے کی پروازوں میں تاخیر کے حوالے سے کمیٹی کوبریفنگ دی گئی،پی آئی اے حکام نے کہا کہ فلائٹ آپریشن موسم کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے، پروازیں ایک دوسرے کے ساتھ انٹر کنکٹ ہوتی ہیں، ایک پرواز بھی موسم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو جائے توری شیڈول کرنا پڑتا ہے،ایف آئی اے ڈائریکٹر امیگریشن نے کہا کہ مسافر ریٹرن ٹکٹس کینسل ہونے سے ڈیپورٹ ہو جاتے ہیں، مسافروں کے ڈی پورٹ ہونے سے متعلق کوئی قانون سازی نہیں ہے،تمام ممالک پر مسافر پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کرتے ہیں،پی آئی اے حکام نے کہا کہ وزٹ ویزا پر جانے والوں کا ریٹرن ٹکٹ کینسل ہونا پروسجرل ہے،

سینیٹر اعظم سواتی نے پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر اور غیر انسانی رویے پر اظہار برہمی کیا،اور کہا کہ 14اگست کو دبئی سے اسلام آباد پی آئی اے پرواز پی کے میں کئی گھنٹے تاخیر ہوئی پی آئی اے ہماری پہچان ہے اس میں اس طرح کی غیر انسانی رویے ناقابل برداشت ہیں،کمیٹی کے سامنے ثبوت پیش کروں گا،پی آئی اے بنیادی انسانی حقوق پر ہی عمل نہیں کرتا، دنیا بھر میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں ہوٹل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں پی آئی اے اور ریلوے میں مافیاز بیٹھے ہیں ایک بار انکو سزا مل جائے تو دوبارہ جرم نہیں ہو گا، اعظم سواتی نے کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے سے اسکا جواب لیا جائے، افسران کی تعیناتی بھی چیک کروائی جائے،کمیٹی نے پی آئی اے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیکر مسترد کر دیا، سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ معاملے پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائیگی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

Leave a reply