قومی ایئر لائن اور سول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ماہ میں‌ اربوں کا خسارہ

0
24

قومی ایئر لائن اور سول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ماہ میں‌ اربوں کا خسارہ

باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے قومی اداروں کو بھی بری طرح متاثر کر دیا ہے . پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار، پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو ڈیڑھ ماہ میں ساڑھے 19 ارب سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

قومی ایئرلائن کو ڈیڑھ ماہ میں 12 ارب 50 کروڑ جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ڈیڑھ ماہ میں 6 ارب 91 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ 21 اپریل تک فلائٹ آپریشن معطلی سے نقصان 23 ارب تک پہنچے کا اندیشہ ہے۔

پی آئی اے، سول ایوی ایشن کو مارچ میں مجموعی طور پر 9 ارب 55 کروڑ کا نقصان ہوا، اسی طرح اپریل کے ابتدائی دو ہفتوں میں پی آئی اے، سول ایوی ایشن کو 10 ارب 15 کروڑ کا نقصان ہوا۔دوسری طرف اگرچہ پاکستان نے اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے لیکن پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے.اب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 17 اور 18 اپریل کو مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے پروازیں چلائے گا ،17اپریل کو2پروازیں پی کے 8852اور 8894اسلام آبادسےسیول روانہ ہوں گی ،18اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ کیلئے روانہ ہو گی، 18اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائےگی،

Leave a reply