
اسلام آباد:پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز منسوخ ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں اس وقت ملکہ برطانیہ کی تخت نشیسی کی 75 سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں تو دوسری طرف برطانوی ایئر پورٹس پر بہت زیادہ رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پر افراتفری کا ماحول ہے
بتایا جارہاہے کہ اس رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ائر پورٹ پر کئی سو میٹر لمبی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں ، دوسری طرف برطانیہ سے ذرائع کے مطابق مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائیٹ آپریشن شدید متاثر ہورہا ہے
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر رش کے باعث مختلف ائر لائنز بشمول پی آئی اے کی برمنگھم کی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔
پی آئی اے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی کے 795 اب سوموار کے روز اسلام اباد سے برمنگھم جائے گی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ کو سوموار پر منتقل کرنا شروع کردیا ،پی آئی اے کے کال سینٹر سے مسافروں کے دستیاب نمبرز پر اطلاع دینے کا کام شروع کردیا گیا ہے