خبردار پی آئی اے کی فلائٹ میں آپ محفوظ نہیں
,,,ایک بار پھر شہری لٹ گیا
کراچی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ میں چوری, جہاز کے عملہ نے شہری کے ہینڈ بیگ سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات نکال لیئے.تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے, شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے, انہوں نے حکومت اور پی آئی اے حکام سے درخواست کی ہے کہ جہاز میں سامان کی چوری جیسے واقعات میں ملوث کالی بھیڑوں کو پکڑا جائے.