فضائی آپریشن کی بندش میں 30اپریل تک توسیع کا اعلان،دیارغیرسےاپنوں کی واپسی کا شیڈول بھی آگیا

0
76

لاہور:فضائی آپریشن کی بندش میں 30اپریل تک توسیع کا اعلان،دیارغیرسےاپنوں کی واپسی کا شیڈول بھی آگیا،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور 30اپریل تک تمام فضائی آپریشن بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن نے فلائٹ آپریشن میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ناٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی ہے اور اب 30اپریل رات 11بج کر 59 منٹ تک فلائٹس بند رہیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت کی حامل ریلیف پروازوں اور کارگو طیاروں کو چلانے کی اجازت ہو گی اور ناٹم سے متعلق تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

حکومت پاکستان نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان پاکستانیوں کا لانے والی پروازوں کے لیے خصوصی ویب سائٹ قائم کردی ہے۔
بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے والی تمام اسپیشل فلائٹ کا شیڈول Covid.gov.pk پر جاری کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے مستقل اپ ڈیٹ جاری رہے گی۔

Leave a reply