پی آئی اے کے فضائی عملے کو کراچی میں قرنطینہ کرنے کے معاملے پر وضاحت آگئی .

0
32

پی آئی اے کے فضائی عملے کو کراچی میں قرنطینہ کرنے کے معاملے پر وضاحت آگئی .

باغی ٹی وی :سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہےکہ پی آئی اے حکومت پاکستان کی مقرر اور وضح کردہ ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہے .ہدایات میں جہاز کی ڈس انفیکشن سے لے کے عملے کی صحت و سلامتی کی احتیاط شامل ہیں

انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت کے مرتب کردہ ہدایات پر تمام ائیرپورٹس پر عمل جاری ہے . کراچی ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ عملے سے متعلق حکومت پاکستان کی ہدایات کے منافی ہے .خالی جہاز لندن سے واپس آنے سے 3 گھنٹے قبل تمام حکام کو اطلاع کردی گئی تھی .تاہم ہدایات کے باوجود محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کپتانوں کو زبردستی قرنطینہ کرنے پر اصرار کیا .ہدایات کے منافی سلوک پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے شدید تحفظات کا اظہار کیا

پی آئی اے کا فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی خدمات سرانجام دے رہیں ہیں ہے.

پی آئی اے اپنے ان ہیروز کی ہر ممکنہ حفاظت کو یقینی بنائے رکھے ہوئے ہے اور کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرتی

پی آئی اے اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ فضائی عملے میں کرونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات گمراہ کن ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں .

فضائی عملے پی آئی اے کے ہوٹل میں ائیسولیشن میں ہے اور ٹسٹ کے نتائج کی منتظر ہے .جب تک ائیرپورٹس پر حکومت پاکستان کی وضح کردہ ہدایات میں ہم آہنگی نہیں آتی سی ای او پی آئی اے نے کراچی سے فضائی آپریشن معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ترجمان

Leave a reply