پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں غائب ہونے سے گزشتہ ایک سال میں غائب ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے ، پی آئی اے کا لاہور سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان ٹورنٹو میں غائب ہوا، پرواز کے ساتھ گیا لیکن وہاں سے پھر واپس نہیں آیا

کینیڈا میں جا کر پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا غائب ہو جانا ایک معمول بن چکا ہے،ایسے لگتا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے عملے پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں رہا،قبل ازیں کینیڈین ایوی ایشن حکام نے لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پی آئی اے کے عملے کے ارکان پر منشیات سے متعلق الزامات عائد کیے تھے

رواں برس ماہ فروری میں فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد خان جدون ٹورنٹو میں غائب ہو گئے تھے،جس کے بعد جی ایم فلائٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ فضائی عملے کے غائب ہونے کی وجہ سے کچھ اقدامات کو فوری اٹھایا جا رہا ہے، اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں ،فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور اسکے پاس جمع ہو گا پاسپورٹ واپسی پر کسٹم کی قانونی کاروائی کے بعد واپس کیا جائے گا ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا ،کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اب ایسے لگتا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ایک فضائی میزبان غائب ہو گیا ہے

رواں برس ماہ فروری میں ہی قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس زاہدہ بلوچ کینیڈا سے لاپتا ہوگئی تھی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈاکی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے

فضائی میزبانوں کے بیرون ممالک میں غائب ہونے پر نئے ایس او پیز جاری

پی آئی اے کی فضائی میزبان کے کینیڈا میں "غائب”ہونے پر تحقیقات کا آغاز

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

Comments are closed.