پاکستان کی قومی ائیر لائن کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا
ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لاین کا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا، گلگت ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن پی آئی اے کا طیارہ پھسل گیا .لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا، طیارے میں 48 مسافر سوار تھے.
پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 گلگت پہنچی تو رن وے پر طیارہ پھسل گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز پر کنٹرول کر لیا ،ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں.
دوسری جانب پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی کیٹی بندر صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں پی آئی اے کے تربیتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی پی آئی اے ترجمان کے مطابق سیسنا 172 کی ہنگامی لینڈنگ تکنیکی خرابی کے باعث کی گئی ،طیارے میں سوار پائلٹ اور اسٹوڈنٹ دونوں خیریت سے ہیں،طیارے نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری تھی ، تقریباً 9بجکر40منٹ پر طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی،