پی آئی اے کی آج پھر 15 پروازیں منسوخ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں بحالی کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی ،آج بھی اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والی 15 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا
کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے تربت جانے والی دو دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ،کراچی سے کوئٹہ، سکھر اور دمام جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ،دبئی، ملتان، شارجہ جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ،گزشتہ 16 دنوں میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوئی
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت
پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی
واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکارہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں نے پی آئی اے پر سفر کرنا ترک کر دیا ہے، آئے روز ایئر پورٹس پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں
ماہرین کاکہنا ہے کہ پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی ہے، یہ ادارہ ریاستی خزانے پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، حکومت کو اس کی نجکاری تیزی سے مکمل کرنا ہوگی تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے۔