مزید دیکھیں

مقبول

سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی،ہسپتال منتقل

قصور نجی ھاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈ زخمی،ھسپتال منتقلتفصیلات کے...

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

چین، روس اور ایران جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات ، بیجنگ میزبان

چین میں روس اور ایران کے ساتھ ایرانی ’ایٹمی...

پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی-

باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدا ئی مشاہدے کےمطابق کراچی رن وے پرممکنہ فاڈ ( کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے ) کےباعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بحفا ظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا