قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کل سے سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کل سے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔

باغی ٹی و ی: پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کی پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کل سعودی عرب کے لیے اڑانیں بھریں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

پی آئی اے کورونا کے باعث ہفتہ وار13 پروازوں تک محدود ہو کررہ گیا تھا۔ بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے
اس سے قبل پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب کیلئے بکنگ کے سلسلے میں 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا

پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا .بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی .ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی

پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید پروازوں کی اجازت طلب کرلی

Comments are closed.