لاہور: آسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے-
باغی ٹی وی : پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے9808 سڈنی کے لیے پرواز کرے گی جبکہ پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا جا نے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 میں طے ہو گا۔
سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں
قبل ازیں ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے لہٰذا آسٹریلین ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت ملتے ہی پی آئی اے آپریشن شروع کر دے گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کورونا وبا کے باعث سیاحوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں کورونا کے باعث آسٹریلیا آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی اس حوالے سے گزشتہ ماہ 15 فروری کو وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی سیاحوں کو آسٹریلیا میں خوش آمدید کہیں گے۔