پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو امریکا کے لئے پروازوں کی اجازت مل گئی
امریکہ کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو امریکا کے لئے خصوصی پروازوں کی اجازت مل گئی ،امریکہ کی جانب سے اجازت نامے میں پی آئی اے کے بوئنگ طیارے b777-240LR کی سیریل نمبر 33781 اور 33782 کو اجازت دی گئی ہے
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپوٹیشن کی جانب سے اجازت دی گئی ہے ،اجازت نامے مین کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازمسافروں اور کارگو کے لئے ہو گی،پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانےکی اجازت ملی ہے،پی آئی اے ایک ماہ کے دوران بارہ پروازیں چلاسکتا ہے
واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے امریکی سفیر اور امریکی وزارت خارجہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے کو امریکہ کے لیے براہ راست ریلیف پروازوں کی اجازت دی جائے،
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا خط میں مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو چارٹر پروازوں سے لانا چاہتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہے، خصوصی پروازیں چلانی ہیں،جس کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاونت درکار ہے۔
امریکی سفارت خانہ خصوصی اجازت کے لیے امریکی اداروں سے معاملات طے کرانے میں معاونت کرے، اب امریکہ نے پاکستان کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے
پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کےلیے پروازیں نہیں چلائی تھیں،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی عکاس ہے،براہ راست پروازوں کی اجازت حکومتی پالیسی،پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے،وزیر اعظم نے ذاتی طور پرامریکا پروازیں چلانے،پھنسے پاکستانیوں کوجلدواپس لانے کیلئے اقدامات کیے
حکومت پاکستان کی ہدایات پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جاری ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کا عملہ موذی وائرس کے خطرے کے باوجود اس مشکل صورتحال میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی کوششوں سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانی ممکن ہو ئیں۔ پی آئی اے نے بیرونِ ممالک پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان نے4اپریل سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا ،محدود پیمانے پر اسلام آباد کو ائیر ٹریفک کے لئے کھولا گیا اور پی آئی اے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئیں