پی آئی اے انتظامیہ، انشورنس کمپنی کو فی کس 1 کروڑ روپے کی ادائیگی پر رضامند

0
21

اسلام آباد : پی آئی اے انتظامیہ، انشورنس کمپنی کو فی کس 1 کروڑ روپے کی ادائیگی پر رضامند،اطلاعات کےمطابق ایک غیر معمولی پیش رفت کے تحت ، پی آئی اے انتظامیہ، انشورنس کمپنی کو فی کس 1 کروڑ روپے کی ادائیگی پر رضامند کرنے پر کامیاب ہوگئی ہے۔ اس سے قبل انشورنس کمپنی پاکستان کے ہوائی کیرج کے قانون لاگو 2012 میں زیادہ سے زیادہ مقرر کردہ حد یعنی پچاس لاکھ فی کس ادائیگی کررہی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم 22 مئی کی بدقسمت پرواز پی کے 8303 کے مسافروں کے لواحقین کو دس لاکھ فی کس جنازے اور تدفین کے زمرے میں ادا کئے گئے اخراجات کے علاوہ ہے. پی آئی اے کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ اس سلسلے میں تمام لواحقین کو خطوط ارسال کئے جارہے ہیں۔

  انشورنس کی رقم میں اضافہ انشورنس کمپنیوں کے ساتھ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ذاتی حیثیت میں مذاکرات کا نتیجہ ہے جن کا خیال تھا کہ پچاس لاکھ کی رقم بہت کم ہے۔  پی آئی اے نے ابھی تک دس لاکھ روپے فی مسافر کی ادائیگی جنازے اور تدفین کے اخراجات کیلئے کردی ہے جبکہ زمین پر حادثے کا شکار ہونے والی بچی کے گھر والوں کو بھی دس لاکھ روپے ادا کردئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ زمین پر موجود دونوں زخمیوں کو بھی 500،000 فی کس ادا کئے جا چکے ہیں۔ ترجمان نے ایک بار مزید اس بات کا اعادہ کیا کہ پہلے ہی ادا کی گئی دس لاکھ فی مسافر کی رقم بڑھائی گئی رقم یعنی ایک کروڑ فی مسافر کے علاوہ ہے۔ 

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے تیز رفتار طریقے سے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور وہ اب مسافروں کے قانونی ورثاء کی جانب سے ہزانت یا جانشینی کے سرٹیفیکیٹش کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

Leave a reply