پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، طیاروں میں اضافہ
پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، طیاروں میں اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں بزنس پلان پر عمل درآمد جاری ہے،پی آئی اے کے بیڑے میں ایئر بس320طیارے کی شمولیت ہوئی ہے،ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ ائیربس 320استنبول سے کراچی پہنچ گیا جس سے پی آئی اے میں ایئر بس 320طیاروں کی تعداد 12ہوگئی
پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج
ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل
پی آئی اے کا موجودہ فلیٹ33طیاروں پر مشتمل ہے،آئندہ ماہ مزید ۱یک ایئر بس کی شمولیت سے فلیٹ کی تعداد 34ہوجائے گی،دوسرا طیارہ 6دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل کیاجائے گا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی تاریخ میں تمام جہاز آپریشنل ہیں،پی آئی اے2020میں مزید 3طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا،نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔
اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار
پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) محمد ارشد محمود کے مطابق قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے
وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہےبلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانے کے لیےکوشاں ہے،