پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا دیا

0
20

پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا دیا

باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی عمرہ پیکج متعارف کرا دیے ہیں۔

پی آئی اے کے متعارف کردہ پیکج کے مطابق جشن ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر پی آئی اے کے ذریعے حجاز مقدسہ کا سفر کرنے پر 12 فی صد خصوصی رعایت دی جائے گی۔

یکم تا12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فی صد رعایت دی جائے گی.قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے دیے گئے پیکج میں خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔پیکج کا اطلاق جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے تمام سفروں پر ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے۔ خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادتِ النبی ﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔قبل ازیں قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر 2020 کے درمیان چلائی جائیں گی۔پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ کراچی سے دو اورلاہور سے دو خصوصی پروازیں نجف کے لیے اڑانیں بھریں گی۔

Leave a reply