پی آئی اے پرواز کے مسافر کب تک پہنچیں گے اسلام آباد؟

0
38

پی آئی اے پرواز کے مسافر کب تک پہنچیں گے اسلام آباد؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوالالمپور پرواز کے مسافر متبادل ذریعے سے شام کو اسلام آباد پہنچیں گے

پی آئی اے ترجمان کے مطابق 118مسافربراستہ دبئی رات 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے 54مسافر براستہ دوہا کل دن ایک بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے،پی آئی اے کا زمینی عملہ دبئی اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے ،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو ناشتہ دیاگیاان کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جارہا ہے

خیال رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچی تھی تو اسے وہیں لیز کی عدم ادائیگی پر عدالتی حکم کے ذریعے رکوا لیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ،طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضہ میں میں لیا گیا ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے،مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی، ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے،پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہے،

مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا،پی آئی اے نے دو طیارے ویتنام کی فضائی کمپنی سے لیز پر لیے ہیں،لیز پر لیے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی، پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

پی آئی اے کا طیارہ کس ملک نے قبضے میں لے لیا اور کیوں؟

کیا پی آئی اے کو موچی چلا رہے ہیں، اصل ذمہ دار کون ؟

Leave a reply