fbpx

پی آئی اے کی شان:پائلٹ کیپٹن طارق چوہدری کی وفات گہرے اثرات چھوڑ گئی

لاہور:پی آئی اے کی شان:پائلٹ کیپٹن طارق چوہدری کی وفات گہرے اثرات چھوڑ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پائلٹ کیپٹن طارق چوہدری جو کہ 06 جون 2021 (منگل) کو سہ پہر کے قریب وفات پاگئے تھے ان کی وفات کا غم چاردن گزرنے کے باوجود بھی لواحقین پرابھی تک طاری ہے اوردیگردوست احباب بھی ان کی وفات پرانتہائی غم زدہ ہیں‌

ذرائع کے مطابق کیپٹن طارق چوہدری پی آئی اے کے ایک سینئر پائلٹ تھے منگل کی دوپہر کو وہ قضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے ، اس موقع پر ادارہ بھی ان کی وفات پر دعا گو ہے کہ اللہ ان کو صبر جمیل عطا کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔

یاد رہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل پی آئی اے کے ایک طیارے ، فلائٹ نمبر پی کے 756 پر دو منٹ کے لئے فائر کیا گیا تھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا اس طیارے میں سعودی عرب کے شہر ریاض سے 180 کے قریب مسافر سوار تھے۔

طیارہ 250 سے 300 فٹ اونچائی پر تھا جب بندوق کی گولی سے جہاز کے پچھلے حصے پرلگی تھی ، اس وقت خوش قسمتی سے یہ کیپٹن طارق چوہدری ہی تھے جنہوں نے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈنگ کیا اور تباہی سے بچا۔

باغی ٹی وی ایک بار پھر ہم ان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہے اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین)