پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم،ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا،پیپلز یونٹی کا بڑا اعلان

0
35

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت ملازمت چھوڑنے والا ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا۔

ملازم سلیم مسیح کو معاہدے کے مطابق واجبات نہیں دیے گئے، اس کی تنخواہ 2 ماہ پہلے ہی بند کردی گئی تھی، یوں کچن کا خرچہ، گھر کا کرایہ اور بچوں کے اسکولوں کی فیس سلیم مسیح کیلیے مستقل دباؤ کا سامان بن گئے۔ پی آئی اے کے ملازم سلیم نے دوستوں سے قرض مانگا جو نہیں ملا تو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

پی آئی اے انجینئرنگ لاہور کا ملازم منیر کھوکھر بھی واجبات کے انتظار میں گزشتہ دنوں چل بسا تھا، وی ایس ایس اسکیم کے تحت 2 ہزار سے زائد ملازمین نےعلیحدگی قبول کی جس پر 31 جنوری تک ان کے واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن حکومت سے 9 ارب 84 کروڑ روپے کے فنڈ ملنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے واجبات ادا نہیں کیے۔

متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ علیحدگی رضاکارانہ نہیں بلکہ جبری ٹرانسفر اور برطرفی کی تلوار گردن پر رکھ کردستخط کرائے گئے۔

واجبات کی عدم ادائیگی اور تنخواہ نہ ملنے پر متاثرہ ملازمین نے کراچی ائیرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔ ترجمان پی آئی اے کا مؤقف ہے کہ آڈٹ کا عمل جاری ہے اور تمام واجبات چند دنوں میں ادا کردیے جائیں گے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

پیپلز یونٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ کافی دوست خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ پیسے لیٹ ہو گئے ہیں، احتجاج حق بنتا ہے، مزدوروں کی جو پیمنٹ بنتی ہے وہ انکو دی جائے، محنت کش جنہوں نے وی ایس ایس بھرا ہے، ہماری لیڈر شپ کے ساتھ رابطے میں ہیں،لاہور،کراچی میں ملازمین احتجاج کر رہے ہیں، سی او صاحب سے ہماری بات ہوئی ہے، وزارت خزانہ نے پیسے ریلیز کر دیئے ہیں، ایوی ایشن کے پاس آ چکے ہین وہ آڈٹ کر کے ریلیز کریں گے،

پیپلز یونٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سی او صاحب کے بقول اس سارے معاملے کو دیکھ رہا ہوں، پیپلز یونٹی کی واضح بات ہے کہ پیسے دیں یا ڈیوٹی پر بحال کریں تا کہ انکی زندگی کا گزر بسر ہو سکے، اگر تنخواہیں نہیں دیں گے تو نظام کیسے چلے گا، ایک میٹنگ ہے اس میں فیصلہ نہ ہوا تو ایوی ایشن کے باہر بھی دھرنا ہو گا، اگر ضرورت پڑی تو ہم کہیں بھی دھرنا دے سکتے ہیں، واضح پیغام دیتا ہوں کہ پیپلز یونٹی حق رکھتی ہے کہ محنت کشوں کے جائز حقوق کے لئے لڑے، ہم محنت کشوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایئر پورٹ پر بھی دھرنا دے سکتے ہیں،ہمارے محنت کشوں کا قصور نہین کہ انکو پیسے نہ دیئے جائیں،

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

بریکنگ،سعودی عرب میں پی آئی اے طیارے کو ڈیڑھ گھنٹے تک لینڈ نہیں کرنے دیا گیا

Leave a reply