پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس،فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس،فیصلہ کب سنایا جائیگا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب احمد خان اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور سابق سیکرٹری ایوی ایشن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سردارمہتاب،عرفان الہٰی،طارق پاشا اورمشرف رسول کی حاضری لگا دی .عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلے کی تاریخ مقررکردی ، جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو تمام درخواستوں پر عدالت فیصلہ سنائے گی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے .ملزمان مہتاب عباسی سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم کے مشیرمہتاب عباسی سمیت 5 ملزمان پرفردجرم عائد کی تھی، سیکرٹری امورکشمیرطارق پاشا،راحیل احمد،سابق سی ای اوپی آئی اے مشرف رسول پربھی فردجرم عائد کردی گئی،ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا تھا.

Comments are closed.