پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں جان کی بازی ہار جانے والے کے لیے امدادی چیک

0
64

پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں جان کی بازی ہار جانے والے کے لیے امدادی چیک

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران علاج کی معطلی کے باعث جان کی بازی ہارنے والے محمدبوٹا کے اہل خانہ کودس لاکھ روپے کاامدادی چیک دے دیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال بھی صوبائی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیرصحت نے محمدبوٹاکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرمحمدبوٹاکے اہل خانہ کوامدادی چیک دیاجارہاہے۔۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وکلاء گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی۔پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث تقریباپانچ سومریضوں کودوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔وکلاء برادری بھی پی آئی سی حملہ سے شرمندہ ہے۔ہم تشددکانشانہ بننے والے ڈاکٹرز، مریضوں، صحافیوں اورراہگیروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a reply