گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ریکارڈ کی گئی؟ اہم خبر

0
20

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 10 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 10 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 126.47 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا، پیوستہ ہفتے میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 127.03 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، 17ہزار732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 129.68 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، پیوستہ ہفتے میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 129.68 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا تھا۔ اعددوشمارکے مطابق 17 ہز ار733 روپے سے لیکر22888 روپے ماہانہ آمدنی، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے ، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور44175 روپے سے زائد ماہانی آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں بالترتیب 0.41 فیصد، 0.42 فیصد، 0.46 فیصد اور0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

ہفتہ کے دوران 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں مرغی، ٹماٹر، کیلا اورگڑ شامل ہیں۔ ہفتہ کے دوران انڈا، پیاز، ایل پی جی سلنڈر، انرجی سیور، ماچس، دال مسور، دال مونگ، پکی بیف، لہسن، بناسپتی گھی، ٹوٹاچاول، مٹن ،کوکنگ آئل، آٹا، دال ماش، چینی، تازہ دودھ اوراری 6 چاول شامل ہیں،

رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

Leave a reply