پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،نیڈ پرائس

0
29

امریکا نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے-

باغی ٹی وی : امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 20 سالہ امریکی مشن کے خاتمے کو تقریباً ایک سال ہوگیا، افغان انخلا کے ایک سال بعد آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

نیڈپرائس نے کہا کہ آج ہم عالمی خطرات،چیلنجوں اور مواقع پر بہتر توجہ دینے کے قابل ہیں اور فوجی مشن کےخاتمےکامطلب افغانستان میں سفارتی اور فلاحی مشن کا خاتمہ نہیں ہے پچھلے ایک سال میں امریکی حکومت نے تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے،حال ہی میں کابل میں القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کی ہلاکت اس کا ثبوت ہے۔

امریکی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ہم افغان عوام کی فلاحی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہمیں طالبان حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغان عوام سے کیے گئے وعدووں کی پاسداری کرے گی۔

افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ…

نیڈپرائس نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں آج نیٹو پہلے سے زیادہ بامقصد ہے جبکہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا سب سے مؤثر حل سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے، جوہری معاہدےکےلیےایران کو ہرصورت ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ترک کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چین یک طرفہ طور پر آبنائے تائیوان کے اطرف اسٹیٹس کو بدلنا چاہتا ہے،امریکی ارکانِ کانگریس کے دورہ تائیوان معمول کی بات ہے جس پر چین کا رد عمل حد سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ ہے-

نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا

Leave a reply