دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا اسکو بھی دیکھیں گے،عدالت

0
20
high court

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا،ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں نے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ،عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کو ڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہونگے،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبرکو دھرنہ دے رہی ہے، ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل جو بھی صورت حال پیدا ہوگی عدالت اسکو دیکھے گی،دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اسکو بھی دیکھے گی، جس کا بھی قصور ہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں،

حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کاصوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخوا کے قافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Leave a reply