سابقہ بیوی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالے کو ملی رہائی

facebook

سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کو رہائی مل ہی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے جنید ارشد کی درخواست ضمانت کا فیصلہ جاری کر دیا،لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی آئی جی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں عوض ضمانت منظور کر لی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جنید ارشد پر سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی نازیبا تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے،جنید ارشد کے خلاف 2017 میں مقدمہ درج کیا گیا، مارچ 2019 میں جنید ارشد کو گرفتار کیا گیا،ملزم جنید ارشد پر فرد جرم عائد ہو چکی مگر صرف پانچ گواہان کے بیان ہی قلمبند ہو سکے ہیں،ملزم بغیر جرم کے ثابت ہوئے چار سال سے جیل میں ہے،سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے خلاف درج مقدمے میں، زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے،

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

قبل ازیں اسی طرح کے ایک کیس میں لاہور کی سٹی کورٹ میں سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے ملزم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر 12 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا، متاثرہ خاتون دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کےتوسط سے شکایت درج کروائی تھی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا اور ملزم کو 12 برس قید کی سزا سنا ئی تھی

Comments are closed.