محبت ذرا سوچ سمجھ کرنا:انجام بُرا ہوتا ہے:گھرجاکررشتہ مانگنےپرنوجوان کےٹکڑے کرکےلاش نہرمیں بہا دی

0
45

گوجرانوالہ :محبت ذرا سوچ سمجھ کرنا: محبت کی شادی کا انجام :گھرجاکررشتہ مانگنے پر نوجوان کے ٹکڑے کرکے لاش نہر میں بہا دی،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رشتہ مانگنا جرم بن گیا، لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے لاش نہر میں بہادی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ میں پیش آیا ، جہاں صرف رشتہ مانگنے کے جرم میں لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان لڑکے کو ٹکڑے کرکے لاش کو نہر میں بہا دیا۔

گوجرانوالاسے پولیس ذرائع کے مطابق رضوان نامی نوجوان اپنے رشتے کے لئے طارق نامی شخص کے گھر گیا اور اس سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، جس پر طارق اور اس کے بیٹے عمر اور امیر حمزہ طیش میں آگئے اور رشتہ مانگنے والے رضوان کو قتل کردیا ،

پولیس کے مطابق اس کے بعد لڑکی کے ورثا نے اس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کرنے کے بعد اسے بیگ میں ڈال کر نہر میں پھینک آئے۔

معلوم ہوا ہے کہ رضوان کے گھر والوں کی طرف سے گمشدگی کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی، شواہد و جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم طارق اور اس کے دونوں بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ،

Leave a reply