اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا، مریض اور ڈاکٹرز پریشان
اسلام آباد کے سب سے بڑی سرکاری ہسپتال پمز کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا،کولنگ سسٹم کی خرابی سے او پی ڈی میں مریضوں اورڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال پمز مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہفتہ کوشدید گرمی و حبس میں پمز ہسپتال کی او پی ڈی کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا پمز ہسپتال کے او پی ڈی ہال میں نصب کولنگ سسٹم کئی ہفتوں سے ناکارہ ہے ہسپتال انتظامیہ کی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، پمز اسپتال کا مرکزی کولنگ و ہیٹنگ سسٹم 2007 سے ناکارہ ہے،
پمز انتظامیہ نے گذشتہ سال او پی ڈی ہال میں اے سی چلرز نصب کئے تھے پر وہ بھی زیادہ نا چل سکے کولنگ سسٹم کے ناکارہ ہونے سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا وہاں پر ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار ہیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پمز ہسپتال کا یہ مسئلہ فوری حل کرے،
محمد اویس