پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کا زیرتربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا، برن سینٹر کے انچارج ڈاکٹرعبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا، ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ سینئر ڈاکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا، ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عبدالخالق کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Shares: