پمز میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر عدالت کا بڑا حکم

پمز میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمز کے رجسٹرار اور ڈیمانڈ سٹریٹر کے عہدے پر تعیناتی روک دی،

عدالت نے رجسٹرار اور ڈیمانڈ سٹریٹر کے پوسٹوں پر تعیناتی کے لئے حکم امتناع جاری کر دیا، عدالت نے پیمز کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے پیمز انتظامیہ سے آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی، درخواست گزار ڈاکٹر صفی اللہ بلوچ اپنے وکیل چودھری امجد ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر صفی اللہ سے جونیئر امیدواروں کو انٹرویو کے لئے مدعو کیا گیا،پیمز کے رجسٹرار اور ڈیمانڈسٹریٹر کے عہدے کی تعیناتی کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، وکیل نے کہا کہ پیمز انتظامیہ نے سندھ کوٹے کو نظر انداز کر دیا،

عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی اور پمز انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا

Comments are closed.