fbpx

نالہ لئی بپھر گیا ، علاقے خالی کرنے کے سائرن بج گئے ، پنڈی اسلام آباد سیلاب کے رحم و کرم پر

نالہ لئی بپھر گیا ، علاقے خالی کرنے کے سائرن بج گئے ، پنڈی اسلام آباد سیلاب کے رحم و کرم پر

باغی ٹی وی : انتہائی شدید بارش /کلاؤڈ برسٹ کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند کٹاریاں کے مقام پر 20.5 فٹ اور گوالمنڈی 10.5 فٹ خطرے اور قریبی علاقہ خالی کرنے کے سائرن بجا دیے گئے

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!