کلرسیداں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) راولپنڈی کے مضافاتی علاقے تھانہ کلرسیداں کی حدود میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کلر سیداں کے علاقے بیل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور 15 پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس پارٹی کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت زلیخاں بی بی اور نظرینہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی شناخت عنصر اور پرویز کے ناموں سے ہوئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

Comments are closed.