راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

0
24

راولپنڈی میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد 3 علاقے سیل، این ڈی ایم کا بچاؤ کیلئے بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے این ڈی ایم اے کے اقدامات جاری ہیں

این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں کیمیائی اسپرے کیا جائے گا،اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے نے اسپرے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں،آج ان ٹیموں کو اسپرے کرنے کی تربیت فراہم کی گئی،ٹیمیں بہارہ کوہ سے اسپرے کا آغاز کریں گی،شہزاد ٹاوَن اور مردان میں بھی اسپرے کروائے جائیں گے،

دوسری جانب راولپنڈی میں کرونا وائرس کے کیسز آنے پر تین علاقے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کورونا وائرس کی وبا پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ لاک ڈائون کیا جارہاہے ، ان علاقوں میں غیرضروری گھروں سےکوئی باہر نہ آئے،

راولپنڈی کے علاقے ان علاقوں میں ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں اور مجسٹریٹ کالونی شامل ہیں متاثرہ علاقوں سے کورونا کے متعدد مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تعداد معلوم نہیں ہوسکی کہ ان علاقوں میں کتنے مریض ہیں.

ایس پی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ تین علاقوں کو سیل کیا گیا ہے، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ضروری تھا، پاک آرمی، رینجرز اور پولیس ملکر کرونا سے آگاہی کی مہم بھی چلا رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے، گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلے، ان علاقوں میں دکانیں کھلی رہین گی تا ہم شہری ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھیں

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 197 ہو گئی

پاکستان میں کرونا وائرس آیا تو سب سے زیادہ مریض سندھ میں تھے تا ہم اب پنجاب میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو چکے ہیں،

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 207 مریض ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 116 کرونا کے مریض ہیں ،پنجاب کے ضلع گجرات میں کرونا وائرس کے 51 مریض سامنے آئے ہیں

پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ میں 9، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 15، ملتان میں 3، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاوالدین میں 4، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی میں 2، ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب ،اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، ڈی جی خان شہر میں 5 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

Leave a reply