راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیر صحت کو بھی ہوش آ گیا

0
28

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنڈی کی بے نظیر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر نے ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خصوصا ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 436 ہو گئی ہے.

سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین اور دیگر آنے والے لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایس او پیز ہونے کے باوجود ڈینگی کے مرض کا بروقت تدارک کیوں نہیں کیا گیا؟ ہر سال ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جاتے تھے، اب غفلت کیوں ہوئی؟جہاں تاخیر اور غفلت ہوئی ہے، اس کی انکوائری ہوگی .

Leave a reply