ڈزنی سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم پائریٹس آف کیرئیبین کے بنانے کا آغاز کردیا جائے گا۔
باغی ٹی وی : ڈزنی سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے بنانے کا آغاز کردیا جائے گا۔ 2 سال قبل یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ڈزنی اسٹوڈیو فلم پائریٹس آف کیرئیبین کے معروف کردار ’جیک اسپیرو’ کو مرد کے بجائے خاتون کردار کردار کیپٹن ریڈ سے تبدیل کرنے کا خواہاں ہے –
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم اسٹوڈیو کردار کو خاتون کے ساتھ تبدیل کرنے کے بجائے خاتون کے مرکزی کردار کی الگ فلم سیریز بنائے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ہالی وڈ رپورٹر اور دیگر شوبز ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈزنی اسٹوڈیو کے قریبی ذرائع کے مطابق اسٹوڈیو ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے مرد کردار کی جگہ خاتون کردار کو شامل کرنے کے بجائے خاتون کے کردار پر مبنی الگ فلم بنائے گا۔
خاتون کے مرکزی کردار کی سیریز کی پہلی فلم میں آسٹریلیو نژاد اداکارہ 29 سالہ مارگوٹ روبی کو کاسٹ کیا جائے گا اور مذکورہ فلم کی کہانی ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کے مرد فلم کی کہانیوں سے بلکل مختلف ہوگی خواتین کے کرداروں والی فلم پرانی فلم کا سیکوئل یا حصہ نہیں ہوگی بلکہ وہ نئی سیریز ہوگی-
خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ’پائریٹس آف کیرئیبین’ کی پہلی فلم کی کہانی برطانوی لکھاری کرسٹیانا ہڈسن لکھیں گی جبکہ اس فلم کو بھی مرد کرداروں کی فلم سیریز کے پروڈیوسر جیری برکھیمیئر پروڈیوس کریں گے۔
واضح رہے کہ معروف فلم سیریز ’پائریٹس آف کیرئیبین’ میں مرکزی کردار ’کیپٹن جیک اسپیرو’ 54 سالہ اداکار جونی ڈیپ نے ادا کیا ہے جونی ڈیپ یہ کردار گزشتہ 15 سالوں سے نبھاتے آ رہے تھے اور اس سیریز کی 5 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں جن میں سے آخری فلم ’ڈیڈ مین ٹیل نو ٹالس’ کو مئی 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اس سیریز کی پہلی فلم جولائی 2003 میں ریلیز کی گئی تھی پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم جولائی 2007، تیسری فلم مئی 2007 اور چوتھی فلم مئی 2011 میں ریلیز کی گئی۔