پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کا انعقاد ، افتتاحی دن نمائش میں کتنے سٹارٹ اپس نے سٹالز لگائے
پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کا انعقاد ، افتتاحی دن نمائش میں کتنے سٹارٹ اپس نے سٹالز لگائے
تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کے افتتاحی دن سٹارٹ اپس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل اور تخلیقی منصوبوں کو سامنے لانے کیلئے پاکستان بھر سے 100 سے زائد سٹارٹ اپس نے اپنے سٹالز لگائے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرپرینیورشپ سلمان امین نے اس موقع پر کہا کہ سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے پلان نائن ہر چھ ماہ بعد لانچ پیڈ کا انعقاد کرتا ہے، جس میں پاکستان بھر سے سٹارٹ اپس کی نمائش ،ان کا انتخاب اور ان کی گروتھ کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پلان9 اب تک 180 سے زائد سٹارٹ اپس کو تربیت اور معاونت فراہم کر چکا ہے۔
"لانچ پیڈ 14” پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ فیصل آباد، ملتان اور اس سال گوجرنوالہ کیلئے بھی متعارف کروایا گیا ہے۔