وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری نے استعفیٰ دے دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم چودھری نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے. اس کے بعد اکرم چوھدری کو چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بنانے کی پیشکش کی گئی ہے. قانون کے مطابق ایک وقت میں وزیر اعلیٰ 5 مشیر رکھ سکتا ہے. اب حکومت نے وفاق کے بعد پنجاب میں نیا معاشی ماہر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو وزیر اعلیٰ کا مشیر بنایا جائے گا.