پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو، وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو، وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔ داکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے تعلقات اور محبت کے حوالے سے کھل کر بات کی-

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ان کی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جنہیں وہ زندگی کا حصہ بنا سکیں البتہ وہ احترام والا پیار سب سے کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہ ہوں اور اسی وجہ سے مجھے روایتی تعلقات ہی سمجھ نہیں آتے۔

صبا قمر نے روایتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے روایتی تعلقات بالکل سمجھ نہیں آتے کیونکہ اُس میں لوگ پہلے ہی طے کرلیتے ہیں کہ اس عمر میں شادی کرنی ہے، اس عمر میں بچے ہوجانے چاہیے اور اس عمر میں یہ کرنا ہے یا وہ کرنا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ہوجانا کیا ہوتا ہے؟ اور لوگ زندگی گزار رہے ہیں مگر مجھے زندگی جینی ہے، ہر ایک لمحے کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ نہیں ہے کہ وہ کسی سے شادی کرلوں اور وہ ساری زندگی گالیاں کھاتی رہوں، پٹتی اور مرتی رہوں، جیسے میری والدہ نے زندگی گزاری مجھے ایسی زندگی گزارنے سے ڈر لگتا ہے۔ ایسے تعلقات سے ڈر لگتا ہے جن میں لڑائیاں اور جھگڑے ہوتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران صبا قمر نے فیمنزم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بس اتنا معلوم ہے کہ مرد و خواتین کے حقوق یکساں ہیں اور میرے خیال میں یہ بھی غلط ہے کہ اگر کسی پانچ بہنوں کا ایک ہی بھائی ہے تو اس پر پانچوں بہنوں کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے لوگوں کے بارے میں بہت کچھ سوچتی تھی لیکن اب دو سال ہوگئے ہیں اور میں نے لوگوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ لوگ آپ کو صرف ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ نہیں دےسکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اب سوشل میڈیا کا کوئی خوف نہیں،اور میں کیوں ڈروں اس طرح میرا خوف کم نہیں ہوگا میرا جو دل کرتا ہے وہ کرتی ہوں اور اس کی وجہ سے اب میں خوش بھی رہتی ہوں۔

صبا قمر نے بالی وڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ مجھے اچانک ہی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی میں نے عرفان خان سے بہت کچھ سیکھا-

صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

صبا قمر کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

Comments are closed.