پیزا کھانے کے شوقین آرڈر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے….

پیزا کھانے کے شوقین آرڈر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے….

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیزا ڈیلیوری بوائے نے 72 افراد کو قرنطینہ منتقل کروادیا جن میں سے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پیزا ڈیلیور کرنے والا لڑکا ملویاہ نگر کے علاقے ساویتری نگر کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات 20 دن بعد ظاہر ہوئیں جب اس نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا، ان دنوں میں اس نے جن گھروں میں پیزا کے آرڈر مکمل کئے تھے ان سب گھروں کو اطلاع دی گئی اور ان سب کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 72 افراد کو قرنطینہ کیا گیا

جن افراد نے متاثرہ شخص سے پیزا منگوایا تھا ان میں سے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پیزا کی کمپنی نے ملازمین کو بھی قرنطینہ کر دیا ہے اور انکے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں

پیزا کمپنی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کی جانب سے کھانا پہنچانے والے عملے کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ،متاثرہ شخص کو کرونا کیسے ہوا معلوم نہیں ہو سکا، کمپنی نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیزا ڈیلیور کرتے وقت ہو سکتا ہے اسے کرونا ہوا ہو.

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.