فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

0
52

فیصل آباد:فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق محکمہ جنگلات فیصل آباد کے زیر اہتمام کینال ایکسپریس وے پر چک نمبر 155 رب پنواں میں وسیع شجرکاری کی گئی.

باغی ٹی وی کےمطابق اس پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم میں‌اس وقت ضلع کے ڈی سی بہت متحرک ہیں ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،شکیل شاہد نے افسران اورسکولوں کے طالب علموں کے ہمراہ پودے لگائے.محکمہ جنگلات کی اراضی پر بیک وقت2 ہزار پودے لگائے گئے.

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد. محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ وسیع وعریض اراضی پر ایک لاکھ 60ہزار پودے لگائے جائیں گے.ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے. پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے.لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کی نشوونما کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے.

ٹن بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویژن ہے.اس مہم میں‌ ارکان اسمبلی شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شریک ہیں.ڈویژنل فاریسٹ آفیسرانوار الحق نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے.

Leave a reply