ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجرکاری میں مصروف

0
57

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجر کاری مہم جاری ہے
ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر صرف 9 اگست کے دن 55 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں..

شجرکاری مہم کا افتتاح صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن شیخوپورہ کے قریب پودا لگا کر کیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آج کے دن کو ٹائیگر فورس کے نام منسوب کیا.
جس سے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ہوئی ہے ٹائیگر فورس میں جس طرح کرونا وبا کے دوران کام کیا وہ بھی قابل ستائش تھا اور ٹائیگر فورس کے جوان جس طرح شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اس سے یقینا وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 56 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں اور آج کے دن ضلع شیخوپورہ میں 55 ہزار پودے لگا کر شجرکاری مہم میں ضلع شیخوپورہ کی طرف سے حصہ ڈالیں گے

Leave a reply