صمصام بخاری نے جنگلات کی اہمیت کے حوالے جنگلی حیات اور جنگلات قدرت کی فطرت کے عکاس ہوتی ہیں جو کہ ماحول کوخوشگوار اور خوبصورت بناتے ہیں – درخت لگانا اور جانور پالنا ہمیں ثواب کمانے کے طور پرلینے چاہئیں – صمصام بخاری کی پنجاب اڑیال بارے ڈاکومنٹری کی نمائش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت- ڈاکومنٹری گیم وارڈن پنجاب بدر منیر کی خصوصی کاوش سے تیار کروائی گئی-
صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے انٹرنیشنل ویٹلینڈ ڈے پر سالٹ رینج میں پنجاب اڑیال بارے ڈاکومنٹری کی نمائش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی- یہ ڈاکومنٹری گیم وارڈن پنجاب بدر منیر کی خصوصی کاوش سے تیار کروائی گئی ہے- گیم وارڈن پنجاب بدر منیر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اپنے ذاتی خرچ سے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں – تقریب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سیدصمصام علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات اور جنگلات قدرت کی فطرت کے عکاس، ماحول کوخوشگوار اور خوبصورت بناتے ہیں – ان کی حفاظت ہمارا قومی فرض ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے قدرت کے ان انمول تحفوں کو بچا سکیں – سیدصمصام بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے عمران خان کی قیادت میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جن کے اثرات ابھی آنا شروع ہوگئے ہیں – انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور جانور پالنا ہمیں ثواب کمانے کے طور پرلینے چاہئیں – سیدصمصام بخاری نے مزیدکہا کہ اس سال اوکاڑہ اور ساہیوال یونیورسٹی میں جنگلی حیات کو نصاب میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عوام میں اس شعور کو اجاگر کیا جائے- انہوں نے کہا کہ وزارت جنگلی حیات عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے- انہوں نے کہا کہ ڈاکومنٹری کی تیاری بدرمنیر کی بہترین کاوش ہے-