پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،2 افراد بے ہوش

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے

آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارت کی چھت گر گئی ہے، آگ میں شدت اتنی زیادہ تھی کہ مشینری جل کر راکھ ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے 2 افراد بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی دس گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ آگ لگنے سے فیکٹری کی دیواریں بھی گر گئی ہیں، آتشزدگی سے کروڑوں روپے کی مشینری اور خام مال جل کر راکھ بن گیا

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا،فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے.

Leave a reply