عمان:بیڈمنٹن کھیلتے ہوئےکھلاڑی دل کا دورہ پڑنےسےہلاک

0
37

مسقط: اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ ہر کسی نے اس دارفانی سے کوچ کر جانا ہے۔ موت کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ زندگی جتنی بھی طویل ہو جائے لیکن ہر انسان نے موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے۔ کسی بھی شخص کو یہ علم نہیں کہ اس کی موت کیسے آئے گی؟ کیا وہ طبعی موت سے ہمکنار ہوگا یا پھر غیر فطری موت اس کا مقدر بنے گی

 

 

عمان کے دارالحکومت مسقط میں بھارتی نژاد شخص دورانِ کھیل بیڈمنٹن کورٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں ایک بھارتی نژاد شخص بیڈمنٹن کورٹ میں دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کررہا ہوتا ہے کہ اچانک گِر کر ہلاک ہوگیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیڈمنٹن کورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔دوسری جانب میڈیا میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور عمر 38 سال تھی جس نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

 

یاد رہےکہ پچھلے سال ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی جاں بحق ہوگیاتھا۔کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری میچ کے دوران کھلاڑی رضوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، رضوان بیٹنگ کرکے واپس لوٹا تھا کہ دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Leave a reply