کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ انکی مہارت، جوش و جذبہ اور نظم و ضبط سے لگایا جاتا ہے غالب اندیشہ

0
18

غالب بندیشہ ( پاکستان برج فیڈریشنڈائریکٹر، صدر لاہور برج ایسوسی ایشن) نے کہا ہے کہ میں گزشتہ بیس پچیس سال سے برج گیم کھیل رہا ہوں. میں اب تک پاکستان کی انٹرنیشنل سطح پر متعدد مرتبہ نمائندگی کر چکا ہوں میں تین ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا ہوں، جکارتہ میں ہونے والی ایشن گیمز کے علاوہ 2016 میں پولینڈ میں ہونے والے برج اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی.غالب بندیشہ نے حال ہی میں ہونے والے برج ٹورنامنٹ کے حوالے سے کہا کہ پہلے روز پئیرز کا ایونٹ تھا چوبیس پئیرز نے حصہ لیا، اور جس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی میں بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے اس کی کھیل میں مہارت ، اسکا جو ش و جذبہ ، نظم و ضبط اور اسکے تعاون کرنے کے عمل کو دیکھا جاتا ہے.ہمارے اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں‌کا رویہ جیسا نظر آرہا ہے وہ عموما بین الاقوامی سطح پر ہونے والے میچوں میں‌نظر آتا ہے. اس چیز کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بھی اپیل نہیں آئی کہ جب ریفری کو بلایا گیا

ہو،حالانکہ ٹورنا منٹ چل رہا ہے لیکن ہر طرف خاموشی ہے کھلاڑی دلجمعی کے ساتھ کھیل رہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں غالب بندیشہ نے کہا کہ برج کے کھلاڑیوں کی تعداد دن بہ دن کم ہورہی ہے جو کہ پاکستان برج فیڈریشن کے لئے لمحہ فکریہ ہے. کھلاڑیوں کی تعداد کم ہونے کی مختلف وجوہات ہیں لیکن ایک وجہ یہ بھی ہے کہ سپانسرز کی توجہ اس کھیل کی طرف بہت کم ہے. لوگوں میں اس گیم کو مقبول کرنے کےلئے بہت محنت کرنی پڑیگی ، خواتین کو بھی س گیم کی لانے کے لئے سکولوں اور سوشل کلبز میں جانا ہوگا. یہ ذہن کی گیم ہے. لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تاش ہے اس تاثر کو ختم کرنا ہوگا جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی یاداشت بہتر رہے تو وہ برج گیم کی طرف ضرور آئیں.

Leave a reply