موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

کراچی: خدارا موت کی خبرین بانٹنے کی بجائے جلد از جلد صحت یابی کی دعائیں کریں ، عوام سے اداکارعابد علی کی صحت یابی کے لیے دعاوں کی ضرورت ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

یادرہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چندروزسے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

اداکار عابد علی کی موت کی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں اہلیہ رابعہ نورین نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کوبہت تکلیف ہوئی۔

Comments are closed.