وزیر اعظم کورونا کے بعد کس حالت میں تصویر جاری

0
56

5:04 PM وزیر اعظم کورونا کے بعد کس حالت میں تصویر جاری

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کے متعلق جب سے یہ خبر نشر ہوئی کہ ان کو کرونا ہو گیا ہے اور ان کو کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے تب سے انہوں نے خود کو قرینہ میں رکھ لیا اور سماجی رابطوں سے مکمل دوری اختیار کر لی . ان کی اس بیماری پر پوری قوم اس وقت ان کی صحتیابی اور بہتری کے لیے دعا گو ہے . اس طرح دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے . اس سلوک پر وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سب کا شکریہ ادار کیا ہے .

اس کے علاوہ انہوں‌نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ایک تازہ تصویر شیئر کی گئی ہے وہ اپنے گھر میں بیٹھے باہر کا نظارہ کر رہے ہیں ۔ شیرئ کی گئی اس تصویر میں وزیراعظم سفید شلوار قمیض میں زیب تن کیے ہوئے ہیں اور صحتمند و تندرست نظر آ تے ہیں.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قرنطینہ کر لیا تھا . وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کرونا ویکسین بھی لگوائی تھی، چین سے آنیوالی ویکیسن وزیراعظم عمران خان نے لگوائی تھی تا ہم ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعظم عمران خان کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں پر دباوَ بڑھ گیا ہے، پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے،انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے ،شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرناچھوڑ دیا ،کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے، کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے،کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،

Leave a reply