وزیر اعظم 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

نگران وزیراعظم کے سعودی عرب دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے
mumtaz zahra baolch

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں تاکہ وہاں خواتین امن سے زندگی گزار سکیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بحث میں حصہ لیں گے۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمنوا ہوں گے ،وزیر اعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی تنازعات پر گفتگو کریں گے۔وزیر اعظم یو این جنرل اسمبلی خطاب میں مسئلہ جموں کشمیر پر بات کریں گے۔نگران وزیراعظم موجودہ نگران حکومت کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کریں گے۔وزیر اعظم موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کریں گے۔یو این جی اے کی سائڈ لائنز پر وزیر اعظم مختلف ممالک کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت پاکستان کی کثیر الجہتی کے فروغ لئے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ برطانیہ میں دولت مشترکہ کی یوتھ میٹنگ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ، اس اجلاس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو آگے لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ نے ایران کا دو روزہ دورہ کیا ،وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل ، برطانیہ کے وزراء اور دیگر ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں کیں اقوام متحدہ پوری دنیا میں ترقی و خوشخالی اور امن کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا نگران وزیراعظم اقوام متحدہ دورے سے قبل سعودی عرب جائیں گے ؟ جس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے سعودی عرب دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلد تفصیلات سے آگاہ کریں گے،

امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Comments are closed.