وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

0
48

وزیراعظم عمران خان کل امریکا کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکا خصوصی طیارہ استعمال کرنے کی بجائے قطر ائیر ویز پر جائیں گے.

وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے بلکہ قطر ائیر ویز کے ذریعے روانہ ہوں گے.

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا جانا تھا، تاہم کفایت شعاری مہم کے تحت خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا پہنچ چکے ہیں. وزیراعظم نے اس سے قبل کیے گئے تمام بیرونی وروں کے دوران خصوصی جہاز استعمال کیا تھا تاہم امریکا کے طویل سفر کے دوران وزیراعظم نے خصوصی جہاز کے بجائے کمرشل فلائٹ پر سفر کرنے کو ترجیح دی ہے۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے 5 روزہ دورہ امریکا کا شیڈول طے ہو چکا ہے، وزیر اعظم کا امریکا میں قیام، پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔ وزیراعظم امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے .

دوسری جانب امریکہ میں مقیم ایک کالم نگار کا کہنا ہے کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم پہلی مرتبہ امریکہ آرہے ہیں۔ بطور پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر 2013 کو نیویارک آئے تھے۔ اسوقت بہت مقبول تھے۔ 20 جولائی کو واشنگٹن آرہے ہیں تو اب بھی اپنی پارٹی میں مقبول ہیں۔ بیس ہزار بندوں کا ہال بھرنے کے لئے ملک بھر سے ورکرز اور مداح جہازوں، بسوں اور گاڑیوں میں آ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کمیونٹی خطاب کے علاوہ کسی اور میٹنگ یا پروگرام کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی میڈیا وزیراعظم کے شیڈول سے متعلق واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں مگر سفارتخانہ بھی لاعلمی کا اظہار کر دیتا ہے۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

Leave a reply